اس سال 14 اگست کو یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر 24 کروڑ عوام جشنِ آزادی منانے جا رہے ہیں۔ بلاشبہ یہ دن پوری قوم کے لیے خوشی کاسبب ہے کیونکہ یہ ارضِ پاک ایک جنتِ نظیر ہے، آزادی کے خواب کی خوبصورت تعبیر ہے، یہ خوشیوں کی جاگیر ہے ، خطے کے روشن مستقبل کی تدبیر ہے۔ ایک آزاد فضاء میں سانس لینے کی خواہش پہ بننے والا یہ ملک کسی نعمتِ خداوندی سے کم نہیں ہے۔ برصغیر کے طول و عرض میں گونجنے والا نعرہ “لے کے رہیں گے پاکستان، بٹ کے رہے گا ہندوستان” ایک حقیقت کے روپ میں سامنے آ یا تھا۔ یہ دن کامیابی کا جشن منانے کا دن ہے۔
اب ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ اس دن خوشیوں کا سامان کریں، اسے سال کا ایک منفرد دن بنائیں اور اس وقت کو یادگار لمحوں میں تبدیل کریں۔ اس سال ہم “آغاز ہاؤسنگ پراجیکٹ ” کے زیراہتمام “جشنِ آزادی میلہ” منعقد کرنے جارہے ہیں۔ میانوالی اور اسکے گردونواح میں بسنے والے افراد کے لیےتفریح کا یہ بہترین موقع ہے۔
جہاں ملک بھر میں سرکاری عمارتوں، سڑکوں اور راستوں کو قومی پرچموں سے سجایا جائے گا اور آتش بازی کی جائے گی وہیں آغاز ہاؤسنگ پراجیکٹ میانوالی میں یومِ آزادی کا آغاز شاندار آتش بازی کے شاندار مظاہرے سے کیا جائے گا اور ملکی سالمیت و خوشحالی کے لیے دعا کی جائے گی۔ اس “جشنِ آزادی میلہ” کو فیملیز کے لیے محدود کیا گیا ہے تاکہ شرکاء اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوسکیں ۔ مختلف اور لذیذ کھانے کی اشیاء پر مشتمل فوڈ سٹالز لگائے جائیں گے تاکہ شرکاء ان کے ذائقوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔ میلے کے شرکاء کو صاف ستھری تفریح کا سامان مہیا کرنے کی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے آغاز ہاؤسنگ پراجیکٹ انتظامیہ نے سٹیج پرفارمنس کا اہتمام کیا ہے تاکہ فیملیز انکی پرفارمنس سے محظوظ ہوں۔
شرکاء کو صحت مند سرگرمیوں کا حصہ بننے کا موقع ملے گا جس کے لیے کئی انعامات رکھے گئے ہیں ۔ اس موقع پر ملی نغموں کا مقابلہ بھی ہو گا اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ جہاں بڑے ان تمام انتظامات سے مستفید ہوں گے وہیں بچوں کے لیے جھولے بھی لگائے گئے کیونکہ بچوں کے بغیر تو کوئی بھی فیملی پروگرام نامکمل ہے۔
اعظم قمر ڈویلپرز اور آغاز ہاؤسنگ پراجیکٹ کی انتظامیہ اس موقع پر میزبان کی حیثیت سے آپ سب کی منتظر رہے گی اور بہترین انتظامات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اس یومِ آزادی کو آپ کے لیے یادگار بنانے کا عزم رکھتی ہے۔ اس موقع پر آپ آغاز ہاؤسنگ پراجیکٹ پہ تیزی سے مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لے سکتے ہیں اور اپنی آنکھوں سے بہترین منصوبہ بندی اور ماحولیاتی تقاضوں کو پورا کرنے والے اس شاندار رہائشی منصوبے کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
آغاز ہاؤسنگ پراجیکٹ آپکو بہترین زندگی گزارنے کے لیے درکار تمام بنیادی آسائشوں سے مزین ایک معیاری رہائشی منصوبہ دے رہا ہے جہاں آپکا ہر دن بہترین ہو گا۔ تو آئیں، ہمارے ساتھ اس یومِ آزادی کا جشن منائیں اور دیکھیں کہ کیسے ہم میانوالی اور اسکے گردونواح میں بسنے والے لوگوں کی زندگیاں بدلنے کے لیے مصروفِ عمل ہیں۔