مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے سبب ہر گزرتا دن ایک نئے امتحان کی صورت سامنے آتا ہے۔ روز انہ کی بھاگ دوڑ اور ضروریات کو پورا کرنے کی لگن میں ہم یہ بھول گئے کہ ایک خوبصورت اور پرسکون طرزِ زندگی کی تعریف کیا ہے؟ وہ کیسی کمیونٹی ہو گی جہاں تمام بنیادی سہولیات میسر ہوں گی۔ اور پھر تھک ہار کر جب ہم ٹی وی پر کسی ڈرامہ یا فلم میں ایک شاندار رہن سہن کو دیکھتے ہیں تو سوچتے ہیں کہ یہ سب کیسے ہماری زندگی کا حصہ بن سکتا ہے؟ تو کیا آپ بھی ایسے لائف اسٹائل کی طرف سفر شروع کرنے کے لیے تیار ہیں؟ جہاں سکون ہو، آسائش ہو اور کسی خواب کی تعبیر کا گمان ہو، تو اب لاہور، اسلام آباد یا کہیں اور نہیں بلکہ میانوالی میں ہی واقع ایک شاندار رہائشی منصوبہ “آغاز ہاؤسنگ پراجیکٹ” دے رہا ھے وہی سہولیات اور رہن سہن جو ہم ٹیلی ویژن کی سکرین پر دیکھتے ہیں۔ ایک ایسی بہترین کمیونٹی جو سمارٹ لائف اسٹائل کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ایک شاندار منصوبہ ہے۔
آغاز ہاؤسنگ پراجیکٹ کو میانوالی میں متعارف کروانے کا سہرا “اعظم قمر ڈویلپرز” کو جاتا ہے جو جدید طرز کے رہائشی منصوبے بنانے والوں میں ایک بڑا نام ہے۔ اس پراجیکٹ کا نام بھی “آغاز” اسی لیے رکھا گیا کہ یہ میانوالی اور اسکے گرد و نواح میں بسنے والے لوگوں کے لیے زندگیاں بہتر کرنے کا آغاز ہے ۔ اس پراجیکٹ کی بنیاد رکھتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق ہر سہولت یہاں میسر ہو اور یہاں بسنے والے خاندانوں کی آنے والی اور موجودہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہو۔
اپنا گھر، اپنی چار دیواری ہر کسی کا ایک خواب ہوتا ہے جس کے لیے وہ تمام عمر محنت سے کماتا ہے اور جمع پونجی سے اپنے خوابوں کا جہاں آباد کرتا ہے۔ اپنے گھر کی بنیاد رکھتا ہے، تعمیر کے بعد وہ اپنے اس خواب کی تعبیر دیکھتا ہے۔ ہم ہر اس شخص کے خواب کو اچھی تعبیر میں بدلنے کےلیے دن رات مصروفِ عمل ہیں ۔
یہاں کچھ ضروری باتیں کہنا اہم ہے, وہ یہ کہ اپنے گھر کو بنانے کی تدبیر اور اسکی تعمیر اپنی جگہ مگر اس چار دیواری کے آس پاس کیسا ماحول ہونا ضروری ہے؟ کیا وہ روزمرہ زندگی کی تمام سہولتیں دستیاب ہیں؟ تو اسکی ایک فہرست بنا لیجئے جیسا کہ
- پارک
- سکول
- اسپتال
- سیکیورٹی
- مسجد
- شاپنگ /کمرشل ایریا
- کلب/کمیونٹی سنٹر
- سیوریج کا سسٹم
- بجلی کا سسٹم
- صاف پانی کی فراہمی
یہ وہ چند سہولتیں ہیں جو اگر میسر ہوں تو سمجھیں کہ ایک خوب صورت زندگی گزارنے کے خواب کی تعبیر مل گئی۔ اور یہ سب سہولتیں آغاز ہاؤسنگ پراجیکٹ فراہم کر رہا ہے۔
گھر میں تمام سہولیات میسر ہوں مگر سیکیورٹی نا ہو تو زندگی میں سکون کہاں سے آئے ؟ اسی لیے ہم نے سیکیورٹی سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے کئی. اہم اقدامات کیے ہیں، جن میں 24/7 نگرانی کا سسٹم، رات کے وقت سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹرولنگ اور جدید CCTV کیمروں کو نصب کیا ہے۔ مزید یہ کہ مین گیٹ پر تعینات سیکیورٹی کا عملہ ہر آنے جانے والی گاڑی کا ریکارڈ محفوظ رکھتا ہے تاکہ سوسائٹی کے تمام رہائشیوں کے لیے محفوظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔ آپ کا ذہنی سکون ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ ایک محفوظ گھر ہی خوشحال گھر تصور کیا جاتا ہے جہاں بے فکری ہو، اطمینا ن ہو اور محفوظ گھر کا سامان ہو۔
یہ پراجیکٹ صرف جدید ٹیکنالوجی تک محدود نہیں ہے۔ ہم نے اسے یہاں بسنے والوں کی سوشل لائف کو سمجھتے ہوئے ڈیزائن کیا ہے اوریہاں خوبصورت پارکس، مسجد، کمیونٹی سنٹر اور کلب جیسی سہولیات فراہم کی ہیں تاکہ یہاں کے رہائشی ایک دوسرے سے روزانہ مل سکیں، بات چیت کر سکیں اور شام کے وقت جاگنگ کر سکیں۔ بچوں کو کھیل کود کے لیے گراؤنڈ میں تمام سہولیات میسر ہوں۔ جدید اور خوبصورت مسجد ہمارے پراجیکٹ کا سب سے اہم حصہ ہے کیونکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم سب پانچ وقت اللہ کے حضور پیش ہوں گے اور ایک دوسرے سے روزانہ کی ملاقات اور خیریت دریافت کرنے کا موقع میسر ہوگا۔
کمرشل ایریا وہ جگہ ہے جو کسی بھی رہائشی منصوبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اس جگہ ہر ضروری چیز کا دستیاب ہونا بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ اسلیے آغاز ہاؤسنگ پراجیکٹ کے کمرشل ایریا لاہور اور اسلام آباد کی مارکیٹس کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ یہ نا صرف آغاز ہاؤسنگ پراجیکٹ کے رہائشیوں بلکہ میانوالی شہر کے لوگوں کے لیے بھی کسی نعمت سے نہیں کہ ان کی رسائی ان اشیاء تک ممکن ہو سکے گی جو پہلے بڑوں شہروں میں دستیاب ہوتی تھیں۔
تندرستی اور تعلیم دونوں بنی نوع انسان کی زندگی کا لازمی حصہ ہیں۔ اسلیے ہم نے یہاں ایک بہترین سکول کی بنیاد رکھی ہے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ٹیچنگ سٹاف کی مدد سے معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ اور اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کی تعمیرکا آغاز کیا جہاں ایمرجنسی، فارمیسی، میڈیکل وارڈ اور سرجیکل وارڈ کے علاوہ بہترین فزیشنز اور کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی ہیں۔
ہمارا یہ پراجیکٹ ضلعی انتظامیہ سے منظور شدہ ہے اور صرف 10 فیصد ایڈوانس پیمنٹ پر پلاٹس کی بکنگ جاری ہے جبکہ ترقیاتی کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ اعظم قمر ڈویلپرز کے بینر تلے ہمارا یہ رہائشی پراجیکٹ بلاشبہ سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین آپشن ہے جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ انویسٹمنٹ پر منافع بڑھ رہا ہے۔ اس طرح روپے کی گرتی قدر اور افراط زر کا خوف بھی نہیں ۔ تو اپنے خواب کو تعبیر میں بدلیں اور آج ہی اپنا پلاٹ بُک کروائیں اور آغاز کریں ایک خوبصورت زندگی کا۔۔۔۔