Azam Qamar Developers

ماحول دوست رہائشی منصوبے کیوں ضروری؟

کرہ ارض پہ موجود ہر چیز کا اپنا ایکو سسٹم یعنی ماحولیاتی نظام ہے، جس کی چھیڑ چھاڑ براہ راست قدرت سےپنجہ آزمائی ہے اور وقت نے ثابت کیا ہے کہ قدرت کے سامنے ہر چیز ڈھیر ہوجاتی ہے۔ گزشتہ برس آنے والے سیلاب نے پاکستان بھر میں تباہی مچائی، کئی لوگ اپنی جان سے گئے ، اربوں روپے کی املاک پانی کی نذر ہو گئیں اور انفراسٹرکچر تباہ ہو کر رہ گیا۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق سیلابی ریلے کو روکنے کے لیے کوئی بھی بند یا کنکریٹ کی دیوار کام نہیں آسکتی سوائے درخت، قدرتی چٹانیں یا پھر میدانی علاقہ جہاں پانی کا پھیلاؤ زیادہ ہو سکے تو سیلابی ریلے کی شدت میں کمی آ سکتی ہے۔ مگر افسوس ناک بات یہ ہے کہ ٹورازم کو فروغ دینے کے نام پر پہاڑی علاقوں میں موجود درختوں کو کاٹ کر ہوٹل بنائے گئے،دریا کے چوڑائی کی کم کرتے ہوئے اسکے کناروں پہ عالیشان رہائشی ہوٹل اور ریسٹورنٹس قائم کیے گئے اور میدانی علاقوں میں دریاؤں کی زمین کو کاٹ کر کئی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی گئیں جس سے نقصان زیادہ ہوا اور سیلابی پانی اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو بہا لے گیا۔ درحقیقت یہ سب قدرتی ماحولیاتی نظام سے چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ ہے۔

اس وقت پوری دنیا گلوبل وارمنگ کا شکار ہے اور اس میں اضافے کا سبب زیادہ تر ترقی یافتہ ممالک ہیں، مگر اسکے متاثرین ترقی پذیر یا غریب ممالک ہیں۔ پاکستان کا شمار ترقی پذیر ممالک میں ہوتا ہے اور گلوبل وارمنگ کے شکار ممالک میں سرفہرست ہے۔ ضروری ہے کہ پاکستان میں درختوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور ایسے رہائشی منصوبے بنائیں جائیں جو قدرتی عوامل میں رکاوٹ کی بجائے اسکی بہتری میں مددگار ثابت ہوں۔

آغاز ہاؤسنگ پراجیکٹ ایک ایسا ہی رہائشی منصوبہ ہے جس میں ماحول دوست سہولیات اور قدرتی عوامل کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔جس کی چند مثالیں 16 کنال پر محیط چلڈرن پارک، سولر انرجی سے ماحول دوست بجلی کی پیداوار، LED  لائٹس کی تنصیب سے بجلی کا کم خرچ، انڈرگراؤنڈ سیوریج سسٹم سے پانی کی آلودگی کا خاتمہ، گرین بیلٹس اور ہزاروں درخت اگانا ہیں۔ بظاہر یہ ایک عام سی بات لگتی ہے مگر آنے والے وقت میں ان سہولیات کی بدولت ناصرف یہاں کے رہائشی افراد کی صحت پر مثبت اثر پڑے گابلکہ یہ ماحولیاتی بہتری میں بھی اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ آغاز ہاؤسنگ پراجیکٹ کے بیچوں بیچ گزرنے والی نہر کے کناروں پہ مزید درخت اگا کر انہیں مضبوط کیا گیا۔ یہ نہر کسی نعمت سے کم نہیں اور ماحول کی بہتری میں معاون کی حیثیت رکھتی ہے۔۔

پارک، گرین بیلٹس اور درختوں سے جہاں درجہ حرارت میں بہتری آئے گی وہیں ماحول خوشگوار اور آکسیجن کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ ہم جانتے ہیں کہ درخت ہوائی آلودگی کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں تو اس سے سانس کی بیماریوں میں بھی کمی آئے گی ۔ جسمانی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ناقص سیوریج سسٹم ہوتا ہے، انڈرگراؤنڈ سیوریج سسٹم سے جہاں گندے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں کمی آئے گی وہیں ماحول بھی بہتر ہوگا اور گلیوں، سڑکوں کی صفائی بھی بہتر ہوگی۔

تو آپ بھی آغاز ہاؤسنگ پراجیکٹ میں اپنا پلاٹ بُک کروائیں اور ایک بہترین رہائشی منصوبے میں اپنا گھر بنائیں جہاں تمام بنیادی سہولیات موجود  ہیں اور یہ پراجیکٹ ضلعی انتظامیہ سے منظورشدہ ہے، اس کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں کم آمدنی والے افراد کے لیے بہترین رہائشی پلاٹس موجود ہیں جس سے ایک متوازن معاشرے کی تشکیل آسان ہے۔یہاں 3.5 ، 5،10 مرلہ اور 1 کنال کے رہائشی پلاٹس کی بکنگ جاری ہے۔   بکنگ صرف 10 فیصد سے اور ماہانہ قسط 19،400  روپے سے۔  تو آپ بھی  بنائیں آسائشوں کے دامن اپنی خوشیوں کا گھر۔۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top