Azam Qamar Developers

گھر بنانے میں ہوریزینٹل طریقہ تعمیر کےفوائد: ایک دلچسپ نقطہ نظر

زمین کا مؤثر استعمال

افقی تعمیرات کی سب سے بڑی خوبی تویہ ہے کہ عمودی یاورٹیکل عمارتوں کے مقابلے میں اس طرح زمین کا مؤثر استعمال ممکن ہوپاتا ہے۔۔  کم جگہ میں زیادہ لوگوں کو سمیٹنے کے لالچ میں اکثر تعمیراتی اعتبار سے ایسی غلطیاں ہوسکتی ہیں،جن کا نقصان بھی اکثریت کو ہی برداشت کرناپڑتا ہے ۔ افقی اندازمیں گراؤنڈ اور فرسٹ فلور پہ بنے ہوئے گھر زیادہ لوگوں کو آرام دہ جگہ فراہم کرتے ہیں۔ ۔اور فطری آب وہواکے نظام سے بھی بخوبی استفادہ ممکن ہوتاہے۔۔اپنی اسی بنیادی خصوصیت کی بنا پہ آغازپروجیکٹ میانوالی میں ہوریزینٹل طرزتعمیر کی ایک روشن مثال بن گیا ہے ۔

معاشی فوائد

عمودی تعمیرات کی نسبت ہوریزینٹل اندازسے کی جانے والی تعمیرات کاسانچہ ڈھانچہ اکثر وبیشترکم لاگت میں مکمل ہوجاتاہے۔ چنانچہ زیادہ مواد اور مزدوری کی ضرورت نہیں ہوتی۔۔ افقی گھروں کی تعمیر میں کم مالی وسائل درکار ہوتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں، یہ رہائشی منصوبے  لوگوں کے لیے زیادہ قابل رسائی بن جاتے ہیں۔۔ اور ان گھروں اور عمارات کی تعمیر انتظام سنبھالنادشواری کا باعث نہیں بنتا۔

ماحولیاتی اثرات

افقی گھروں کی تعمیر ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ جب ہم زمین کو برابری کی سطح پر یعنی افقی طور پر استعمال کرتے ہیں تو ہمیں سبز جگہیں بھی زیادہ ملتی ہیں، جو ہوا کی آلودگی کو کم کرتی ہیں اور شہری زندگی کے معیار کو بہتر بناتی ہیں۔ اس طرح کے پروجیکٹس میں باغات، پارک، اور کھلی جگہیں شامل کی جا سکتی ہیں جو کہ مقامی ماحولیات کو بہتر بناتی ہیں۔

سماجی تعلقات کو فروغ حاصل ہونا

انسان ازل سے افقی اندازمیں رہتاآیاہے ۔۔اس کاایک نفسیاتی اثر یہ بھی ہوتاہے کہ وہ اعتدال پسند یعنی واقعی ڈاؤن ٹو اَرتھ طبیعت کامالک بھی رہتاہے ۔۔چنانچہ انسانوں اور حسن فطرت سے وابستگی کااحساس اس کے دل میں موجزن رہتاہے ۔۔کمیونٹی کا احساس بڑھتا ہے۔ جب لوگ ایک دوسرے کے قریب رہتے ہیں تو وہ آپس میں مل جل کر رہنے لگتے ہیں۔ ۔کہنے والے یہ کہہ سکتے ہیں کہ کیاعمودی طرز سے تعمیر ہونے والی عمارتوں میں لوگ ایک دوسرے کے قریب نہیں رہتے ؟ تو اس کاجواب ہمارے آپ کے سامنے ہے ۔۔ اس طرح کی عمارتوں میں رہنے والے سماجی تعلقات سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں ۔۔کیونکہ اوپر تلے اتنے انسانوں کے جمگھٹے میں رہناانسان کو نفسیاتی طورپہ مغلوب کردیتاہے۔۔اس کی بہ نسبت ہوریزینٹل طرزتعمیر ایک مضبوط کمیونٹی کی تشکیل کی ضامن ہوتی ہے۔۔ لوگوں کے لیے اس قسم کا رہائشی تجربہ ناقابل برداشت اس لیے بھی نہیں ہوتا،کہ گنے چنے لوگوں سے واسطہ تعارف میں آسانی پیداکرتاہے۔۔ایک بھائی چارے اور قربت کی خوشگوار فضااپنے آپ قائم ہوتی چلی جاتی ہے۔۔لوگ ایک دوسرے سے مل کر تجربات بانٹتے ہیں، جس سے باہمی احترام اور محبت بڑھتی ہے۔

بہتر حفاظتی خصوصیات

ہوریزینٹل اندازسے تعمیر ہونے والے گھروں اور کمرشل عمارتوں میں زلزلے یا دیگر قدرتی آفات سے متاثر ہونے کا خطرہ نسبتاًکم ہوتا ہے۔ چونکہ عمودی عمارتیں زیادہ اونچی ہوتی جاتی ہیں،ان کاتحفظ اتنا ہی مشکل ہوتاجاتاہے۔۔عمارتی میٹیریل کامعیار اور چناؤبھی اس عمل میں اتنا ہی اہم اور پریشان کن ہوتاجاتاہے۔۔جبکہ افقی گھر زیادہ مستحکم ہوتے ہیں اور ان میں حادثات کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔ اس طرح کے پروجیکٹس شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔۔ایک بارپھر مثال کے طورپہ اعظم قمر ڈیویلپرزکاحوالہ دیاجاسکتا ہے، جن کی طرز تعمیر میں آپ اس خصوصیت کا بخوبی مشاہدہ کرسکتے ہیں۔۔ایسے گھر اور عمارتیں موسمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کازیادہ اچھے طریقے سے سامناکرسکتے ہیں اور رہائشیوں اورصارفین کے دیرپا ذہنی سکون کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

آسانی سے رسائی

یہ بات توکسی کے لیے بھی سکون کاسانس لینے کاباعث بن سکتی ہے کہ آپ کو ایک انسانوں سے بھری پری عمارت میں جگہ بناتے ہوئے اپنی مطلوبہ جگہ پہنچنے کی بجائے ،اگر گاڑی یابائیک پارک کرتے ہی دروازہ کھولتے ہوئے گھر کی جنت مل جائے ، یاچاہے وہ آپ کا دفتر ہی کیوں نہ ہو ۔۔یقینی طورپہ یہ عمل آپ کے مزاج پہ ایک خوشگوار تاثر کاحامل ہوتاہے ۔۔چنانچہ ہوریزینٹل اندازمیں بنے ہوئے گھروں تک رسائی آسان ہوتی ہے کیونکہ ان کی سطح زمین پر ہوتی ہے۔ ۔یہ خاص طور پر بزرگ افراد اور معذور افراد کے لیے اہم ہے جو عمودی عمارتوں میں جانے میں کافی مشکلات محسوس کر سکتے ہیں۔ اس طرح کی سہولیات فراہم کرکے ہم اپنے گھر کے سب عزیزوں کو ایک بہتر معیار زندگی مہیاکرتے ہیں۔

تعمیراتی عمل کی سادگی

افقی تعمیرات کا عمل عموماً سادہ ہوتا ہے۔ عمودی عمارتوں کی نسبت جنہیں پیچیدہ ڈیزائن اورماہرانہ اندازمیں انجینئرنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔۔جبکہ افقی گھروں کی تعمیر میں کم وقت لگتا ہے اور یہ زیادہ موثر طریقے اور کامل توجہ سے مکمل ہوتے ہیں۔ اس سے نہ صرف لاگت کم ہوتی ہے بلکہ وقت بھی بچتا ہے۔

افقی رہائش میں بجلی، پانی، اور فضلہ کے نظام کی آسانی

افقی رہائش کا ایک اور اہم فائدہ یہ ہے کہ اس میں بجلی، پانی، اور فضلہ کے نظام کی دیکھ بھال کرنا آسان ہوتا ہے۔ جب گھر افقی طور پر بنائے جاتے ہیں تو بنیادی ڈھانچے کی تنصیب اور دیکھ بھال میں آسانی ہوتی ہے۔

شہروں کے ساتھ مقامی معیشت کی توسیع

ہوریزینٹل اندازسے تعمیر ہونے والے ہاؤسنگ پروجیکٹس مقامی معیشت کو فروغ دیتے ہیں، کیونکہ ان کے ذریعے روزگار کے نت نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ ۔شہر کی توسیع ہوتی ہے تو مقامی معیشت بھی پھلتی پھولتی ہے ۔۔زیادہ لوگوں کوان نئی جہتوں میں کام حاصل ہوتا ہے تو وہ اپنی معیشت کو مضبوط کرتے ہیں اورنئی کاروباری سرگرمیاں جنم لیتی ہیں۔

پائیدار ترقی

افقی اندازتعمیر کے حامل ہاؤسنگ پروجیکٹس پائیدار ترقی کے ضامن ہوتے ہیں۔ جب ہم زمین کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے ایسے گھر بناتے ہیں جو ماحولیاتی اثرات کو کم کرتے ہوں تو ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر مستقبل فراہم کر رہے ہوتے ہیں۔

 نتیجہ

مندرجہ بالاپہلوؤں سے دیکھتے ہوئے ہوریزینٹل تعمیرات اور گھروں کے فوائد واضح ہوتے چلے جاتے ہیں، خاص طور پر پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے جہاں آبادی بڑھ رہی ہے اور رہائش کا بحران سنگین ہو رہا ہے۔ یہ طریقہ تعمیر نہ صرف نئی زمین کا مؤثر استعمال کرتے ہیں بلکہ معاشی ترقی، سماجی تعلقات، اور ماحولیاتی تحفظ کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ میانوالی میں موجودآغاز ہاؤسنگ پروجیکٹ نے ان تمام فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کے لیے محفوظ، آرام دہ، اور خوشحال زندگی فراہم کرنے کا عزم کیا،اوراس کے ثمرات دن بدن نمایاں ہوتے چلے جارہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top