رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری: افراطِ زر کے اثر سے نجات کا بہترین ذریعہ
پاکستان گزشتہ کئی برس سے معاشی مسائل کا شکار ہے، روپے کی قدر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کمی آ رہی ہے اور اسکے مقابلے میں بین الاقوامی کرنسی اونچی اڑان بھر رہی ہے۔Inflation یعنی افراط زر جس کی شرح گزشتہ برس 13 فیصد تھی وہ اب 36.4 کی نفسیاتی حد کو کراس کر چکی ہے۔ ڈالر ایک سال میں ایک سو روپے اضافے کے ساتھ آج 283 روپے ہو چکا ہے۔آئی ایم ایف کے رحم و کرم پہ سانس لیتی معیشت کا اثر ہر پراڈکٹ پر پڑا ہے، ہر چیز کی قیمت دوگنی ہو گئی ہے۔ ایسے حالات میں جب ہر گزرنے والا دن پوری عمر کی جمع پونچی کی قدر گھٹا رہا ہو، یہ بات ذہن میں تو آتی ہے کہ محنت کی کمائی کو ایسے کام میں استعمال کیا جائے جہاں سو روپے سے دو سو روپے ہو جائیں نا کہ وہ پچاس روپے بن جائیں۔
ایسے حالات میں نظر دوڑائیں تو بار بار نظر آ کر رئیل اسٹیٹ بزنس کی جانب جاتی ہے جس نے گزشتہ کئی سالوں میں کاروباری اعتبار سے اپنی مضبوط جگہ بنائی ہے۔ رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری اس وقت کاسب سے بہترین اور پائیدار پلان ہے۔ آبادی میں اضافے کے سبب زمین کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہو ر ہا ہے اور رہائشی منصوبوں میں سرمایہ کاری سے جہاں لوگوں کو بہترین طرزِ زندگی فراہم کیا جا رہا ہے وہیں سرمایہ کاروں کے لیے بھی منافع بخش کاروبار کا ذریعہ ہے۔
رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے کئی فوائد ہیں جن کی درجہ بندی کرنا ممکن نہیں مگر انہیں ایک ترتیب سے لکھا جاسکتا ہے جن میں
• فوری اور یقینی Return of Investment
• مستحکم ماہانہ آمدنی
• سیونگ کو اثاثہ جات کی صورت محفوظ کرنا
• وقت کے ساتھ اثاثہ جات کی قدر میں اضافہ
یہ تو مستند بات ہے کہ رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری اس وقت کی سب سے بہترین اور محفوظ چوائس ہے ۔ مگر یہاں سرمایہ کاری کے لیے دیکھا جاتا ہے کہ پیسہ کہاں انویسٹ کیا جائے، کب؟ کہاں؟ اور کیسے رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ ہر شہر میں کئی پراجیکٹس کا آغاز ہو چکا ہے اور ہر چوک چوراہے پر بڑے بڑے بل بورڈ بلند و بانگ دعوؤں کے پیغامات کے ساتھ موجود ہیں جن میں فوری منافع سب کا دعویٰ ہے۔ تو یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ کس جگہ پیسہ انویسٹ کیا جائے؟ تو ایسی صورت میں چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے وہ یہ کہ:
آپ کو کیا بیچا جارہا ہے ،اور اس میں منافع کے کتنے فیصد امکانات موجود ہیں ؟
• پراجیکٹ کی قانونی حیثیت کیا ہے ؟
• ڈیویلپمنٹ (ترقیاتی کام) کی نوعیت کیا ہے ؟
• ڈیویلپر کی ساکھ کیا ہے؟
• پراجیکٹ میں شامل سہولیات کیا ہیں؟
تو اسکی ایک مثال مندرجہ ذیل ہے جس سے یقین ہو جاتا ہے کہ معیاری اور مستند رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ کے لیے کونسا منصوبہ مناسب ہے۔ایک ایسا پراجیکٹ جس میں آپ کو بہترین لوکیشن پہ اعلیٰ اور جدید رہائشی منصوبہ ملے جس میں رہائشی پلاٹس کے ساتھ ساتھ کمرشل پلاٹس میں سرمایہ کاری آفر کی جائے ۔
• محض 10 فیصد سے بکنگ ہو۔
• قانونی طور پر تمام متعلقہ اداروں سے رجسٹرڈ ہو۔
• اور ترقیاتی کام انتہائی تیزی سے جاری ہو ۔
• اور ڈیویلپر کے کریڈٹ میں مختلف بڑے پراجیکٹس ہوں تو۔۔۔۔۔
آپ کو ذرا سی بھی دیر نہیں کرنی چاہیے۔۔۔
آغاز میانوالی ضلع پراجیکٹ، پاکستان میں واقع ہے۔ ایک بہترین رہائشی منصوبہ ہے جس کا مقصد ماحولیاتی اثرات کو کم کرتے ہوئے کم آمدنی والے خاندانوں کو سستی رہائش فراہم کرنا ہے۔ یہ منصوبہ اعظم قمر ڈویلپرز تیار کر رہے ہیں، جو پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز میں سے ایک ہے۔ درحقیقت اربن لائف اسٹائل کی جانب میانوالی شہر میں یہ پہلا منصوبہ ہے جس کے باعث اسے “آغاز” کا نام دیا گیا۔
یہ منصوبہ ہر قسم کی جدید سہولیات سے مزین ہے۔ پہلی بات یہ کہ جہاں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے وہیں ماحول دوست اور اعلیٰ معیار کا تعمیراتی میٹریل استعمال ہورہا ہے اور کام کی رفتار انتہائی تیز ہے جہاں محض تین سال کے قلیل عرصہ میں نقشے مطابق 50 فیصد تک عملی شکل دی جاچکی ہے۔جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈویلپرز جلد از جلد اپنے سرمایہ کاروں کو منافع کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ مزید برآں، پراجیکٹ میں توانائی کی بچت کے جدید نظام، جیسے سولر پینلز، ایل ای ڈی لائٹنگ، اور توانائی کی بچت والے HVAC سسٹم شامل ہیں، جو توانائی کی کھپت کو کم کرتے ہیں اور اس کے آپریٹنگ اخراجات کو کم کرتے ہیں۔کیونکہ پٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جس کا براہ راست اثر بجلی صارفین پر بھی پڑ رہا ہے اور فی یونٹ قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس منصوبے میں اپارٹمنٹس سے لے کر ولاز تک متعدد ہاؤسنگ یونٹس شامل ہیں، جو مختلف کمیونٹیز کی روزمرہ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ اس میں کمیونٹی کی سہولیات بھی شامل ہیں، جیسے پارکس، کھیل کے میدان، اور کمیونٹی سینٹرز، جو سماجی میل جول کو فروغ دیتے ہیں اور رہائشیوں کے معیار زندگی کو بڑھاتے ہیں۔ ان تمام سہولیات کی بدولت ایک صحت مند زندگی گزارنا آسان ہے جس سے جسمانی و ذہنی صحت پر اچھا پڑتا ہے۔
اس منصوبہ میں اعلیٰ اور جدید تعلیمی سہولیات کے لیے بہترین تعلیمی ادارے اور بہترین طبی سہولیات کے لیے ہسپتال بھی شامل ہیں کیونکہ کسی بھی جگہ تعلیمی اداروں کی موجودگی ترقی یافتہ مستقبل اور طبی سہولیات کی موجودگی صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے۔
اس منصوبہ میں جدید سہولیات سے سے آراستہ کمرشل بلاک بھی سرمایہ کاروں کے لیے بہترین Opportunity ہے ۔مستقبل قریب میں یہ ایک بڑا کاروباری مرکز بننےجاررہا ہے جویقیناَعلاقے کو ترقی کی ایک نئی جہت سے روشناس کروائے گا ۔
مختصر الفاط میں اگر یہ کہا جائے کہ آغاز ہاؤسنگ پراجیکٹ ایک مکمل،جامع،جدید اور فطرت کے قریب ترین ہے تو بے جا نہ ہوگا ۔
معزز سرمایہ کاروں کو منافع بخش سرمایہ کاری کے لیے یہ ایک مکمل اور محفوظ منصوبہ بندی ہے تاکہ وہ بغیر کسی شک و شبہ کے اس پراجیکٹ کے پارٹنر بن کر منافع کمائیں اور ملکی معیشت کے برے اثرات سے اپنی آمدن کو بچا سکیں۔