میانوالی پاکستان بھر میں زرعی ، عسکری ، تعلیمی ، سیاسی اور ادبی لحاظ سے ایک منفر د حیثیت کا حامل شہررہاہے۔۔ اورجب سے یہاں’’ آغاز ہاؤسنگ پراجیکٹ ‘‘کا اجراہوا ہے‘ میانوالی کوملکی سطح پرایک پر ایک روشن خیال شہر کے طورپر دیکھا جانے لگا ہے ۔ اقبال نے بجا طور پر کہا تھا کہ خدا بھی اسی کا مددگار ہوتا ہے‘ جس قوم کو خوداپنی حالت بدلنے کاخیال ہو۔ یہ ہائوسنگ سکیم کئی طرح سے علاقے اور علاقے کے باشندوں کامعیارِزندگی بہترکرنے کاعزم کیے ہوئے ہے۔ اس پروجیکٹ کے معمار‘ اعظم قمر ڈویلپرز،یہاں کے انفراسٹرکچر اور وسائل کواس اندازسے ڈھالناچاہتے ہیں کہ رہائشی اور ماحول دونوں میں ایک ہم آہنگی اور نظم وضبط کی راہ ہموارہو۔ اعظم قمر میانوالی ہاؤسنگ سکیم اور اس کے گرد ونواح میں عرصہ دراز سے کام کررہے ہیں ‘
اپنی نیک نیتی اور مخلصانہ کاوشوں سے انہوں نے شہریوں اور سرمایہ کاروں کا دل جیت لیا ہے۔ ’آغاز ہاؤسنگ پراجیکٹ‘ ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے، مگر پہلے ہی قابلِ قدر منصوبہ ثابت ہو رہا ہے۔ شہر اور بیرونِ شہر کے ماہرینِ تعمیرات بھی اسے ایک مضبوط اور روشن مستقبل رکھنے والا پروجیکٹ قرار دے رہے ہیں۔
خصوصیات اور سہولیات
آغازہاؤسنگ پراجیکٹ میں سائٹ پلان کے مسودے اور ماسٹر پلان سے لے کر تعمیراتی سرگرمیوں تک ہر لیول پر رہائشیوں کی ضروریات اور سہولیات کو مدِ نظر رکھاگیا ہے۔ دیگر ترقی یافتہ شہروں میں جو ہاؤسنگ سکیمیں کامیاب ہیں ‘ وہ اپنے باشندوں کے معیارِ زندگی کو کس طرح بہتر بنارہی ہیں ‘ وہ سب پہلوزیرِ غور لاتے ہوئے اعظم قمر ڈویلپرزنے انہیںاپنی تعمیراتی بصیرت اور تجربے کا حصہ بنایاہے ‘ تاکہ یہ پروجیکٹ شہراور شہریوں کے لیے ایک خوشگوار مستقبل کاپیش خیمہ ثابت ہو۔
میانوالی کی ترقی و خوشحالی کے لیے بہترین لوکیشن کاانتخاب
آغازہاؤسنگ پراجیکٹ لوکیشن کے اعتبار سے ایسےمقام پر شروع کیاگیا ہے ‘جہاں شہریوں کی آمد ورفت کے اخراجات میں اضافہ نہ ہو۔بہت سی ہائوسنگ سکیمیں شہروں سے اتنی دور شروع کی جاتی ہیں کہ وہ اس شہر کا حصہ ہی نہیں لگتیں۔ا ٓغازہاؤسنگ پروجیکٹ میں اس امر کو یقینی بنایاگیا ہے- کہ رہائشی یونٹس کے ساتھ ساتھ سڑکیں، یوٹیلیٹیز، اسکول اور صحت کی سہولیات بھی رہائشیوں کو خاطر خواہ مہیاہوسکیں۔اوربجلی، پانی اور گیس کی ضرورتوں اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولتوں میں کسی قسم کمی نہ آنے پائے۔
ہاؤسنگ سکیم میں خریدارکاقانونی تحفظ
اعظم قمر ڈویلپرز کے تمام شریکِ کار اس بات کی نزاکت کو بخوبی سمجھتے ہیں کہ ’اپنے گھر‘ کی قدر و قیمت کیا ہوتی ہے۔ یہ قدر و قیمت چاہے جذباتی بنیادوں پر ہو یا کمرشل نقطۂ نظر سے، دونوں اہم ہیں۔ اسی لیے ارادے سے تعمیر تک ہر مرحلے پر یہ خیال رکھا گیا ہے کہ کوئی بھی خفیہ پالیسی خریداروں اور باشندوں کے بھروسے کو ٹھیس نہ پہنچائے۔ اس لیے منصوبے کے ہر مرحلے پر شفافیت کے پہلو ملحوظ رکھے جارہے ہیں۔ حکومتی مجازاتھارٹیزکے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے این اوسی لی گئی ہے تاکہ پہلے ہی قدم سے رہائشیوں اور سرمایہ کاروں کااعتماد برقرار رہے ‘ کہ وہ ایک ایسے پروجیکٹ کاحصہ ہیں ‘ جس میں اپنے گھر کی طرح اُن سے کچھ چھپاہوانہیں ہے ۔
آغازہاؤسنگ پروجیکٹ کے معمار اس کمیونٹی کا حصہ بننے والے ہر فرد کو قانونی لحاظ سے محفوظ مستقبل کی نوید دیتے ہیں۔
میانوالی کی سونااگلتی سرزمین پر سرمایہ کاری کے مواقع
حالیہ برسوں میں متعدد تعمیراتی ماہرین نے آغاز ہاؤسنگ پروجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔ وہ اس علاقے کے روشن مستقبل کی پیش گوئی کرتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ منصوبہ باشعور سرمایہ کاروں کے لیے ایک ’’جیک پاٹ‘‘ ثابت ہو سکتا ہے۔
زمینی حقائق بھی واضح کرتے ہیں کہ میانوالی کی سرزمین سرمایہ کاروں کے لیے سونا اگلنے کو تیار ہے۔ چاہے کوئی گھر کی تعمیر میں سرمایہ لگائے یا مارکیٹ میں کاروباری مفاد تلاش کرے، میانوالی شہر اسے مایوس نہیں کرے گا۔
یہ ہاؤسنگ اسکیم محض جذباتی بنیادوں پر نہیں بلکہ طویل مدتی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔
سرمایہ کاروں کے لیے یہ بہترین وقت ہے کہ وہ خود آکر دیکھیں اور یقین کریں۔ یہ سکیم نہایت ٹھوس منصوبہ بندی پر مبنی ہے اور مستقبل میں قومی معیشت پر مثبت اثر ڈالے گی۔
اوپر بیان کیے گئے تمام زاویے میانوالی ہائوسنگ سکیم کے زمینی حالات اور حقائق سے وابستہ ہیں‘ کوئی پہلو محض جذباتی یاخیالی نہیں۔ منصوبے کی قانونی حیثیت یعنی این اوسی سے لے کر تعمیراتی رفتار تک ہر پہلو اس ہائوسنگ سکیم کی ساکھ میں اضافے کاسبب بن رہاہے ۔گھروں کی تعمیر ہو یا کمرشل مارکیٹ میں بنائی جانے والی دوکان دارانہ پراپرٹی ‘ اس ہائوسنگ سکیم کا ہر پہلو یکساں طور پرمسلسل منافعے کی ضمانت فراہم کرتاہے ۔مزید تسلی کے لیے لوگوں کوسائٹ کاجائزہ لیناچاہیے تاکہ وہ کھلی آنکھوں سے اس سنہری موقعے کی اہمیت کو بخوبی جان سکیں۔
شہریوں کے معیارِ زندگی میں اضافے کے روشن امکانات
اعظم قمر ڈویلپرز برسوں کا تعمیراتی تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ ایک کمیونٹی کی تعمیر کی نزاکت کو بخوبی سمجھتے ہیں ۔ ان کی منصوبہ بندی صرف کاغذی کارروائی یا تعمیراتی کام تک محدود نہیں ہوتی، بلکہ رہائشیوں کی ضروریات اور جذبات کو بھی مدنظر رکھتی ہے۔
اسی وجہ سے ہاؤسنگ اسکیم میں پارکس، کمیونٹی سینٹرز، کھیل کے میدان، کمرشل مارکیٹس اور مساجد جیسی سہولیات شامل ہیں۔ یہ سہولیات ایک متحرک اور جُڑی ہوئی سماجی فضا پیدا کرتی ہیں۔
مختصراً، آغاز ہاؤسنگ پروجیکٹ کو لوگوں کی سماجی، معاشی اور تفریحی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف اپنے گھر کی آسائش فراہم کرتا ہے بلکہ رہائشیوں کو ایک کمیونٹی کا حصہ ہونے کا احساس بھی دیتا ہے۔ یہی احساس معیارِ زندگی میں بہتری کا باعث بنتا ہے۔
مستقبل کے توسیعی منصوبے
مندرجہ بالا مضمون سے واضح ہوتا ہے کہ آغاز ہاؤسنگ پراجیکٹ طویل مدتی فائدوں کو مدِنظر رکھ کر شروع کیا گیا ہے۔ان کے نزدیک فروخت سے زیادہ ساکھ کی اہمیت ہے۔ جس طرح انڈسٹری اور مارکیٹ میں اعتماد ضروری ہے، اسی طرح رہائشیوں کا اعتماد بھی ان کے لیے بہت اہم ہے۔
یہ تعلق ملکیت کے کاغذات پر دستخط کرنے یا قبضہ لینے کے بعد ختم نہیں ہوتا۔ خریداری سے پہلے اور بعد میں، آپ کو ہر وقت مدد اور رہنمائی ملتی رہے گی۔
منصوبے میں یہ خیال رکھا گیا ہے کہ ہر فرد اور خاندان کا بجٹ، آمدنی اور ترجیحات مختلف ہوتی ہیں۔ اسی لیے قیمت اور ادائیگی کے منصوبے مقرر رکھنے کے بجائے انہیں صارف کی آسانی کے مطابق بنایا گیا ہے۔ اس طرح آپ کو اپنی آمدنی اور ضرورت کے مطابق بہترین پلان فراہم کیا جا سکتا ہے۔
آغاز ہاؤسنگ پروجیکٹ ،خطے کے خوش آئند مستقبل کی نوید
ہاؤسنگ سکیم وہی کامیاب ہوتی ہے جس میں ایکو فرینڈلی تعمیراتی پریکٹسز کو اپنایاجاتاہے اورویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جاتا ہے ۔اعظم قمر ڈویلپرزکی خواہش اور کوشش ہے کہ میانوالی اور ملک بھر سے لوگ ڈیویلپمنٹ اور ماحول میں ہم آہنگی پیداکرنے والے رہائشی منصوبے کو فروغ دیتے ہوئے اس کا حصہ بنیں تاکہ سماجی اور ماحولیاتی لحاظ سے بھی ایک بہتر معاشرے کی تشکیل میں ان کا عملی کردار ہو ۔آغاز ہائوسنگ پروجیکٹ نے نہ صرف افورڈیبل گھروں کی تعمیر کوممکن بنایاہے ‘ بلکہ سرمایہ کاروں کے لیے بھی دیرپااور منافع بخش مواقع یقینی بنائے ہیں ۔اور ہمیں امیدہے کہ ہماری یہ مخلصانہ کوششیں خریداروں ،سرمایہ کاروں اور اہلیانِ شہر کادل جیتنے میں کامیاب ہوں گی۔
Call us: +92 345 8600 103
Email: info@aqdevelopers.com

