رئیل اسٹیٹ محض زمین کی خرید و فروخت اور عمارتیں بنا نے تک محدود نہیں رہا بلکہ یہ اعلٰی معیار زندگی ،جدید شہری منصوبہ بندی اور بہترین سہولیا ت مہیا کرنے کا شعبہ بن چکا ہے ۔اکیسویں صدی کا خریدار اور سرمایہ کار روایتی الجھنوں سے نکل کرآسا نیوں سے مستفید ہونا چاہ رہا ہے ۔وہ صرف پراپر ٹی نہیں خریدتے ایک ایسا طرز زندگی منتخب کرتے ہیں۔ جو سہولت ،تحفظ ،اور مستقبل کی ضروریات پوری کر سکے۔یہی وجہ ہے کہ جدید انفراسٹرکچر رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں ایک اہم عنصر بن چکا ہے۔
جدید انفراسٹرکچر : رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں کامیابی اور ترقی کی ضمانت
جدید انفراسٹرکچر بہترین طرز زندگی کاضامن تو ہے ہی ساتھ میں انسا نی زندگی کی حفاظت کو بھی یقینی بناتا ہے جس کی مثال انڈرگراونڈ الیکٹریفکیشن ہے۔پا کستان میں بھی رئیل اسٹیٹ جدید اصولوں پر چل کر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے ۔اس تنا ظر میں جدید انفراسٹرکچر اورانڈر گراونڈالیکٹریفیکیشن کسی بھی ترقیاتی منصوبے کی کامیابی کے لیے نا گزیرثابت ہوتی ہے ۔ میانوالی میں قائم آغاز ہا وسنگ سوسائٹی بھی جدید انفراسٹر کچر کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ۔
جدت طرازی کی گہری چھا پ نے رئیل اسٹیٹ کو دن دگنی رات چگنی ترقی دی ہے ۔جدید انفراسٹرکچرنے معیار زندگی کو آسان اور پائیداربنا دیا ۔آج کے خریدار کورہائش کے لیے سہولتوں سے مزین گھرتودرکارہے ساتھ میں کشادہ سٹرکیں،سائیکل ٹریکس،پارکس،گرین بیلٹس،سی سی ٹی وی نگرانی،جدید سرویلینس سسٹم وائی فائی زونز،شاپنگ زونز،سکولز،جیم،ہسپتال،ریسٹورینٹس کا ہونا بھی ضروری ہے۔یہ صرف سہولیات کا مجمومہ نہیں بلکہ کسی بھی رہائشی سکیم کی قدر وقیمت میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔
اربن فلڈنگ سے تحفظ
پاکستان کی رہائشی آبادیوں میں سیوریج ایک اہم مسئلہ ہے جس وجہ سے سٹرکیں اکثرجوہٹراورنالے کا منظر پیش کرتی ہیں۔جو جمالیات پرمنفی اثر ڈالتے ہیں۔ناقص سیوریج زمین کی بنیادوں کو کمزور کر دیتا ہےجو لا متنا ہی مسائل کو جنم دیتا ہے ۔
اس کے علاوہ پاکستان ایک ایسے خطے میں موجود ہے جہاں موسمیاتی تبدیلیاں سب سے زیادہ رونما ہوتی ہیں ۔
انڈر گراونڈ الیکٹریفیکیشن :خوبصورتی اورحفاظت کا امتزاج
انڈر گراونڈ الیکٹریفیکیشن جدید انفراسٹرکچر کا سب سے اہم جزو ہے۔ گلیوں میں لٹکتی تاریں دیکھنے میں تو بری لگتی ہیں بلکہ اس سے جانی نقصان کا بھی خطرہ ہے۔اس لیے رہا ئشی سوسا ئٹیز انڈر گراونڈ بجلی کی ترسیل کویقینی بنا رہی ہیں۔ بجلی کا سارا نظام جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے محفوظ بنایا جاتا ہے۔انڈر گراونڈ الیکٹریفیکیشن کی وجہ سے موسمی اثرکم پڑتا ہے ۔تیز آندھی اور ہوائوں سے بجلی کی بلا تعطل منتقلی متاثر ہوتی اور ساتھ میں سرمایہ کا بھی نقصان ہوتا ہے۔اس کے علاوہ بجلی کی تاریں اکژ گھروں کے اوپر سے گزرتی ہیں ۔جس سے بجلی کے جھٹکوں کا خطرہوتا ہے۔علاقے میں آگ لگنے کا ہر وقت خدشہ رہتا ہے۔انڈرگراونڈ الیکٹریفیکیشن کی بدولت ان تمام مسائل کا حل نکلتا ہے ۔آغاز ہا وسنگ سوسائٹی وہ واحد سکیم ہے جس نے علاقے میں انڈر گراونڈ الیکٹریفیکیشن کا نظام متعارف کروایا۔
معاشی ترقی
ترقی یافتہ ممالک میں دہایوں پہلے سے یہ نظام رائج ہے مگر پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کی مرہون منت ہے ۔جدید انفراسٹر کچرسے کاروبارسرگر میوں کو بھی فروغ حا صل ہوتا ۔اورجہاں کاروبار بڑھے گا وہاں روزگار کے مواقع بھی وسیع ہونگے۔ لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہونے سے معاشی استحکام آتا ،جس سے لوگوں کی دلچسپی کارخ دوبارہ ریئل اسٹیٹ کی طرف ہوتا اور پراپرٹی کی طلب مزیدبڑھ جاتی۔ اس طرح بیرونی سر مایہ کاری او ر انڑنیشنل کمپنیاں بھی متو جہ ہوتی ہیں۔ بین الاقوامی کمپنیاں بھی ایسے علاقے میں سرمایہ کاری کرنے کو ترجیح جہاں عالمی معیار کے مطابق سہولتیں ہوں۔
پائیدار زندگی اورماحولیاتی تحفظ
سمارٹ سٹی کا تصور وقت کی ضرورت بنتا جا رہا کیونکہ آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اورشہری آبادیوں میں سہولیات کا فقدان ہے ۔ رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز ایسے منصوبے بنا ئےں جوآنے والی نسلوں کے لیے بھی فایدہ مند ہوں ۔عمارتوں کی تعمیر سے لے کر مستقبل کے لیے حکمت عملی بھی بہت ضروری ہے۔
جدید انفراسٹرکچر صرف ظاہری خوبصورتی تک نہیں رکتا ،بلکہ اس کا رخ ماحول دوست حل کی طرف بھی ہوتا ہے ۔ سمارٹ سوسائٹیز میں پانی کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کے پلانٹس اور بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کا نظام لگایا جاتا ہے۔ یہ پائیداری نہ صرف زیرِ زمین پانی کی سطح کو برقرار رکھتی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ ماحول بھی مہیا کرتی ہیں۔
حاصل بحثرئیل اسٹیٹ میں مقابلہ اب صرف زمین بیچنے تک محدود نہیں رہا، بلکہ بہترین سہولیات فراہم کرنا اصل معیار بن چکا ہے۔ جدیدانفراسٹرکچر اور انڈرگراونڈ الیکٹریفکیشن جیسی خصوصیات اب لگژری نہیں بلکہ بنیادی ضرورت بن چکی ہیں۔ اگر آپ ایک خریدار یا سرمایہ کار ہیں تو ایسے منصوبوں کا انتخاب ضرور کریں جن میں انفراسٹرکچر پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا گیا ہو، کیونکہ یہی وہ عنصر ہے جو آپ کی سرمایہ کاری کو محفوظ اور منافع بخش بناتا ہے۔
Call us: +92 42 111-111-313
Email us: info@aqdevelopers.com
Visit us: AQ Developers